حکومت نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کا اجراء کیا ہے ، لائیو سٹاک کے شعبہ کو اس کی صلاحیت کے مطابق بھرپور ترقی دینا ہماری ترجیح ہے،وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کا اجراء کیا ہے ، لائیو سٹاک کے شعبہ کو اس کی صلاحیت کے مطابق بھرپور ترقی دینا ہماری ترجیح ہے، حکومت خوردنی اشیاء میں خصوصاً دودھ میں ملاوٹ کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس حوالہ سے جامع اور مؤثر …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ حکومت نے زرعی ایمرجنسی پروگرام کا اجراء کیا ہے ، لائیو سٹاک کے شعبہ کو اس کی صلاحیت کے مطابق بھرپور ترقی دینا ہماری ترجیح ہے، حکومت خوردنی اشیاء میں خصوصاً دودھ میں ملاوٹ کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، اس حوالہ سے جامع اور مؤثر پالیسی تشکیل دینے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو ڈائریکٹر ٹیٹرا پاک کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو مستقبل کے سرمایہ کاروں کے منصوبوں اور ڈیری کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل سے آگاہ کیا۔ وفد نے کہا کہ لائیو سٹاک ایک اہم شعبہ ہے جس میں ترقی اور بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے، اس شعبہ کی ترقی سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشی ترقی کی رفتار بھی تیز ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس شعبہ کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ ملک میں غربت کے خاتمہ اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے، پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا دودھ پیدا کرنے والے ملک ہے، ٹیٹرا پاک غیر ملکی سرمایہ کاری کا بڑا ذریعہ ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے ملک میں کام کر رہا ہے اور ٹیٹرا کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ کئی سالوں سے بتدریج اضافہ ہوا ہے اور برآمدات 350 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے انٹرنیشنل سیفٹی سٹینڈرڈ کے تحت ٹیٹرا پاک کی طرف سے ڈیری کے شعبہ کی ترقی کو سراہا۔ انہوں نے ٹیٹرا پاک کے وفد کو مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مسٹر رابرٹ میک، جارج مونیٹیور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیٹرا شامل تھے۔

Leave a Reply