کابل ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران افغان اور امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد طالبان کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں سے بڑھ گئی ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یواین اے ایم اے) کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران طالبان اور …
افغان سکیورٹی فورسز اور ان کی معاون غیرملکی افواج کے ہاتھوں زیادہ شہری مارے گئے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

مزید خبریں
کابل ۔ 24 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران افغان اور امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد طالبان کے ہاتھوں مارے جانے والے شہریوں سے بڑھ گئی ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یواین اے ایم اے) کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران طالبان اور دیگر مزاحمت کار گروہوں کی کارروائیوں میں 227 عام شہری مارے گئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز اور ان کی معاونت کرنے والی غیرملکی افواج کی کارروائیوں میں 305 عام شہری مارے گئے۔اس طرح افغانستان میں جاری جنگ میں سب سے زیادہ جانی نقصان عام شہریوں کا ہوا ہے۔








