وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانکا قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلااور ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہو گی، آرٹیکل 6 ان پر لگنا چاہیے جن لوگوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا اور غریب عوام کے حقوق …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلااور ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا، کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہو گی، آرٹیکل 6 ان پر لگنا چاہیے جن لوگوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 اْن پر لگنا چاہئیے جنہوں نے قومی خزانہ بے دردی سے لوٹا اور غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آرٹیکل 6 اْن پر لگنا چاہئیے جنہوں نے اپنی سیاہ کاریوں سے قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک کرنے کی مذموم کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کو قرضے کی دلدل میں دھکیلا اور ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اتحاد کی سازش ناکام ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مدینے کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنے کے لیے پْر عزم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان قوم کی اْمید ہیں، امیدوں کے چراغ روشن رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دوسروں کی طرح پارٹی وراثت میں نہیں ملی، اْن کی سیاسی جدوجہد 22سال پر محیط ہے، عمران خان پاکستان کا چہرہ، قومی ہیرو اور عالمی سطح پر ملک کی پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے عمران خان کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

Leave a Reply