اٹلس ہنڈا کے بعد از ٹیکس منافع میں 31.2 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) 31 مارچ 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران اٹلس ہنڈا کے بعد از ٹیکس منافع میں 31.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کمپنی نے 3.21 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے اٹلس ہنڈا کا …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) 31 مارچ 2019ء کو ختم ہونے والے سال کے دوران اٹلس ہنڈا کے بعد از ٹیکس منافع میں 31.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کمپنی نے 3.21 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ 31 مارچ 2018ء کو ختم ہونے والے سال کے لئے اٹلس ہنڈا کا بعد از ٹیکس منافع 4.66 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح کمپنی کے بعد از ٹیکس نفع میں 31.2 فیصد یعنی 1.45 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply