روس یوکرینی تنازعے کو بڑھا رہا ہے، یورپی یونین

برسلز ۔ 26 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے روس پر یوکرینی تنازعے کو بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول یوکرائنی علاقوں کے شہریوں کو روسی پاسپورٹ کی فراہمی یوکرین کی ’خود مختاری پر حملہ‘ ہے۔ قبل ازیں یورپ کی دو بڑی طاقتوں جرمنی اور فرانس …

برسلز ۔ 26 اپریل (اے پی پی) یورپی یونین نے روس پر یوکرینی تنازعے کو بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول یوکرائنی علاقوں کے شہریوں کو روسی پاسپورٹ کی فراہمی یوکرین کی ’خود مختاری پر حملہ‘ ہے۔ قبل ازیں یورپ کی دو بڑی طاقتوں جرمنی اور فرانس نے بھی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Reply