وزیراعظم عمران خان کی دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے سے ملاقات‘ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا

بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کی معاونت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے …

بیجنگ ۔ 26 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کی معاونت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو معیشت کے استحکام، افراط زر پر قابو پانے اور مالیاتی توازن کے حصول کے لئے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت اور معاہدے کے لئے کام کے لئے اتفاق کیا جس کے لئے آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد آ رہا ہے۔ دونوں اطراف نے معاشرے کے کمزور طبقات کے لئے سماجی تحفظ کے نظام کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Leave a Reply