نہ کسی ملک میںمداخلت کرتے ہیں اور نہ کسی کی مداخلت برداشت کریںگے،اسد قیصر

پشاور۔27اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نہ کسی ملک میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ کسی کی مداخلت برداشت کریںگے،ملک کے بہتر مفاد اور عوام کی خوشحالی و فلاح وبہبودکیلئے موجودہ وفاقی حکومت ایک مربوط خارجہ پالیسی پرعمل پیرا ہے،حالیہ بارشوں سے کاشتکاروں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، روزگار کے وافر مواقع …

پشاور۔27اپریل (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ نہ کسی ملک میں مداخلت کرتے ہیں اور نہ کسی کی مداخلت برداشت کریںگے،ملک کے بہتر مفاد اور عوام کی خوشحالی و فلاح وبہبودکیلئے موجودہ وفاقی حکومت ایک مربوط خارجہ پالیسی پرعمل پیرا ہے،حالیہ بارشوں سے کاشتکاروں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، روزگار کے وافر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،میری سیاست کا نصب العین عوام کی فلاح وبہبود ہے، ماضی میں کی جانے والی بدعنوانی اور بدانتظامی نے ملک کی بنیادیںکھوکھلی کر دیں اور سابقہ حکومتوںکی ناقص پالیسیوں کے باعث موجودہ حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے،ملک کی معاشی بہتری کیلئے وفاقی حکومت کے ٹھوس اور مثبت اقدامات جاری ہیں،ملک کو ترقی کے راستے پرگامزن کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرغزصوابی میں2 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سینیٹینل ہائی سکول کی ہائیرسکینڈری میںاپ گریڈیشن کے افتتاح کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی عاقب اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرضلع صوابی شاہی ملک اور پرنسل محمد زبیر بھی موجود تھے۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ جب میرٹ کو بالائے طاق رکھ کر ممبرصوبائی اسمبلی کے حجرے میں اساتذہ کو بھرتی کے آرڈر ملتے تھے،تحریک انصاف کی حکومت نے طلباء وطالبات کو معیاری زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس (NTS) کے ذریعے اہلیت کے حامل اساتذہ کو بھرتی کیا،معاشرے میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے،اساتذہ قوم اور ملک کے معماروںکی تربیت کرتے ہیں لہٰذا انہیں لگن اور محنت سے بچوںکو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے اورطلباء کی کردارسازی پر بھرپور توجہ دینی چاہئے،انفرادی کام کسی سیاستدان کے مفاد میں تو ہو سکتا ہے مگر عوام کے مفاد میں ہرگز نہیں،ترقی اورخوشحالی کیلئے اجتماعی طور پرکام کرنے کی ضرورت ہے،آنے والے چیلنجزکومدنظر رکھتے ہوئے پالیسی تیارکرنی ہوگی،تعلیم کے شعبے میںصوابی کوآکسفورڈ اورکیمبرج کی طرز پر بنائیں گے۔ بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک آباد ضلع صوابی میںسٹیڈیم کا بھی افتتاح کیا۔

Leave a Reply