جو صاحب ووٹ کو عزت دلوانے نکلے تھے ملک سے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو صاحب ووٹ کو عزت دلوانے نکلے تھے ملک سے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں، بلاول اور مریم ، زرداری اور نواز شریف کو لوٹی دولت واپس کرنے کا مشورہ دیں، قوم جانتی ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت انتہائی …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ جو صاحب ووٹ کو عزت دلوانے نکلے تھے ملک سے فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں، بلاول اور مریم ، زرداری اور نواز شریف کو لوٹی دولت واپس کرنے کا مشورہ دیں، قوم جانتی ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت انتہائی ذہنی دباﺅ کا شکار ہیں۔ ہفتہ کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول اور مریم اپنے والدین کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں۔ لوٹی دولت واپس کرکے لندن اور پیرس جا کر زندگی کے مزے لوٹیں ۔ یقین ہے کہ مریم نواز کے لندن میں مقیم بھائی والد کی دیکھ بھال کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انتہائی خراب صحت کے باوجود ان کے صاحبزادوں نے والد کی عیادت گوار نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ کب تک نان ایشوزکو ایشو ز بنا کر سیاست میں زندہ رہیں گے۔ 2،2 سو روپے دے کر بندے جلسوں میں بلاتے ہیں اور پریس کانفرنس میں پلانٹڈ سوالات کا سہارا لیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ بالکل سادہ ہے کہ دونوں کی لوٹ مار بے حساب ہے۔ دونو ںنے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ٹیسٹ میچز کھیلے، بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔ نیب نے بلایا تو دونوں ہی جواب دینے سے قاصر رہے ۔

Leave a Reply