کنگسٹن۔یکم مئی (اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھارتی بورڈ کی درخواست پر سیریز دو ہفتے قبل کرانے پر اتفاق کر لیا، سیریز اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ کیریبین پریمیئر لیگ کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے، لیگ اگست کی …
ویسٹ انڈین بورڈ بھارت کی درخواست پر سیریز دو ہفتے قبل کرانے پر آمادہ

مزید خبریں
کنگسٹن۔یکم مئی (اے پی پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بھارتی بورڈ کی درخواست پر سیریز دو ہفتے قبل کرانے پر اتفاق کر لیا، سیریز اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ کیریبین پریمیئر لیگ کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے، لیگ اگست کی بجائے ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی بورڈ حکام کی درخواست پر ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سیریز دو ہفتے قبل یعنی اگست کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گی، سیریز کے حتمی شیڈول کا اعلان 13 مئی کو کرکٹ ویسٹ انڈیز بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے تحت بھارتی ٹیم اب ورلڈ کپ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ اس کے علاوہ کیریبین پریمیئر لیگ کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، طے شدہ شیڈول کے تحت لیگ 21 اگست سے شروع ہونا تھی لیکن نئے شیڈول کے تحت سیریز 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔








