اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 73 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ …
ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 2 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب 73 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کراچی شپ یارڈ انجیئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 73 کروڑ 20 لاکھ، کراچی بندرگاہ پر سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔








