اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے دور اقتدار کے اختتام تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیاء کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل وارنر لی ہیک نے کہا ہے کہ پی ٹی …
پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے دور اقتدار کے اختتام تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 7 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔ بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیاء کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل وارنر لی ہیک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے اختتام تک پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5,6 فیصد یا پھر 7 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ پاکستان کی معیشت کی درست عکاسی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو پہلے انتہائی سطح تک ترقی اور پھر اس کو پائیدار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2016ء میں شرح نمو 4.6 فیصد، 2017ء میں 5.4 فیصد اور 2018ء کیلئے 5.2 فیصد تک کم ہوئی ہے جس میں مزید کمی کا خدشہ ہے تاہم آئندہ سالوں کے دوران پاکستان کی شرح نمو تیزی سے ترقی کرے گی








