ایس ایم ایز کے شعبہ کو 2020ء تک قرضوں کی فراہمی کی شرح 17 فیصد تک بڑھائی جائے گی،سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے شعبہ کو 2020ء تک قرضوں کی فراہمی کی شرح 17 فیصد تک بڑھائی جائے گی،موجودہ شرح 8 فیصد ہے۔ بینک کے فاریکس ہیڈ اور ڈویلپمنٹ گروپ ہیڈ شوکت زمان نے کہا ہے کہ مرکزی بینک ایس ایم ایز کے شعبہ کیلئے اس حوالہ سے آگاہی …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے شعبہ کو 2020ء تک قرضوں کی فراہمی کی شرح 17 فیصد تک بڑھائی جائے گی،موجودہ شرح 8 فیصد ہے۔ بینک کے فاریکس ہیڈ اور ڈویلپمنٹ گروپ ہیڈ شوکت زمان نے کہا ہے کہ مرکزی بینک ایس ایم ایز کے شعبہ کیلئے اس حوالہ سے آگاہی مہم شروع کر رہا ہے تاکہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کو قرضوں کی فراہمی کی شرح میں اضافہ کیا جا سکے جس سے شعبے کی کارکردگی میں اضافے سے برآمدات کو بڑھایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 6 فیصد ایس ایم ایز قرضوں کی فراہمی کے منتظر ہیں جبکہ 40 فیصد اداروں کے مالیاتی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اور وہ قرض کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء تک نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں ایس ایم ایز کا حصہ 17 فیصد تک بڑھایا جائے جبکہ اس وقت ایک لاکھ 80 ہزار 704 ادارے قرض کی سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں جن کی تعداد کو 2020ء تک 5 لاکھ تک توسیع دی جائے گی۔

Leave a Reply