اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورد نوش کے 19آٹیمز صارفین کو مارکیٹ ریٹ سے سستے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے حکام نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں صارفین کی سہولت کے لئے 2 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے …
ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورد نوش کے 19آٹیمز کی مارکیٹ ریٹ سے سستے داموں فراہمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورد نوش کے 19آٹیمز صارفین کو مارکیٹ ریٹ سے سستے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ پیر کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے حکام نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں صارفین کی سہولت کے لئے 2 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے اس ریلیف پیکج کے تحت سٹورز پر اشیائے خورد نوش کے 19آٹیمز صارفین کو مارکیٹ ریٹ سے سستے فراہم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں قائم یو ٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 4روپے فی کلو،چینی 5روپے فی کلو،گھی 15روپے فی کلو،کوکنگ آئل 10روپے فی کلو،دال چنا 20روپے فی کلو،دال مونگ 15روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی10روپے فی کلو،سفید چنے 25 روپے فی کلو،بیسن 20 روپے فی کلو،کھجور 30روپے فی کلو،باسمتی چاول 15روپے فی کلو،سیلا اور ٹوٹا چاول پر بھی 15,15روپے فی کلو جبکہ مشروبات کی 1500ملی لیٹر بوتل پر 15روپے اور 800 ملی لٹر بوتل پر 10روپے تک کی سبسڈی دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چائے کی پتی پر فی کلو 50روپے اور دودھ پر 15روپے فی لیٹر جبکہ تمام مصالحہ جات پر 10فیصد تک سبسڈی دی جارہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردو نوش کے معیار کو بہتر کرنے اور تمام تر عمل کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لئے قائم کی کمیٹی احسن طریقے سے اپنا کام کر رہی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








