اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی)کے منافع میں 4 فیصد جبکہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران منافع میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کامنافع 9009 …
رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے منافع میں 4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 9 ماہ کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ (ایچ یو بی سی)کے منافع میں 4 فیصد جبکہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران منافع میں 8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کامنافع 9009 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران منافع 8642 ملین روپے رہاتھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ایچ یو بی سی کے منافع میں 367 ملین روپے یعنی 4 فیصد کااضافہ ہوا ہے جس سے فی حصص آمدن بھی 7.15 روپے کے مقابلہ میں 7.41 روپے تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تا مارچ 2019ءکے دوران کمپنی کا منافع 3329 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا مارچ 2018ءکے لئے کمپنی کا نفع 3081 ملین روپے رہا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران حب پاور کمپنی لمیٹڈ منافع میں 248 ملین روپے یعنی 8 فیصڈ کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.58 روپے کے مقابلہ میں 2.73 روپے تک بڑھ گئی۔








