سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 28 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 28 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 30 ارب 96کروڑ روپے سے زائد …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 28 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 30 ارب 96کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے گوادر کے سٹوڈنٹس ایوارڈ سکالرشپ کے لئے 4کروڑ 50 لاکھ، سنٹر فارمیتھمیٹیکس سائنسز کے لئے 25 کروڑ روپے، یونیورسٹی آف دیر شرینگل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے لئے 45 کروڑ ، گلگت اور سکردو کیمپس کے لئے 25 کروڑ، فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے 25 کروڑ، مین کیمپس فیڈرل اردو یونیورسی آف آرٹس اسلام آباد کے لئے 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

Leave a Reply