قبائلی اضلاع کی سیٹیں بڑھانے کے بل پر اپوزیشن سے مشاورت کریں گے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ حدود و قیود طے کیے جائیں، یہ مناسب نہیں کہ اپوزیشن اپنی بات تو کر دے لیکن حکومت کی نہ سنے، حکومت اور اپوزیشن کو حوصلے سے ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ حدود و قیود طے کیے جائیں، یہ مناسب نہیں کہ اپوزیشن اپنی بات تو کر دے لیکن حکومت کی نہ سنے، حکومت اور اپوزیشن کو حوصلے سے ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ حدود و قیود طے کیے جائیں،یہ مناسب نہیں کہ اپوزیشن اپنی بات تو کر دے لیکن حکومت کی نہ سنے،حکومت اور اپوزیشن کو حوصلے سے ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بات نہ کرنے دینا اور مداخلت کرنا جمہوری سوچ کے منافی ہے۔ قبائلی اضلاع کی سیٹیں بڑھانے کے بل پر اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کو لوگوں نے سراہا۔ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام صحیح معنوں میں مالیاتی اور انتظامی معاملات کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنائے گا۔ پنجاب کا سالانہ ایک تہائی ترقیاتی بجٹ بلدیاتی اداروں کو دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک پہنچانے کے لیے عملی اقدام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply