چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اس موقع پروفاقی وزیر زبیدہ جلال اور سینیٹر روبینہ عرفان بھی موجود تھیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم کے خصوصی معاون کی حیثیت سے وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ چیئرمین سینیٹ نے …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی اس موقع پروفاقی وزیر زبیدہ جلال اور سینیٹر روبینہ عرفان بھی موجود تھیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعظم کے خصوصی معاون کی حیثیت سے وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کے لیے ایوان بالاء اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ وزارت اطلاعات صوبائی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایوان بالاء کی کوششوں کی معاونت کرے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے یقین دہانی کرائی کہ وزرات اطلاعات ، سینیٹ کی مکمل معاونت کرے گی۔

Leave a Reply