اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے داتا دربار کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک اور انسان دشمن عناصر کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال …
وفاقی وزیر داخلہ کا داتا دربار کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے داتا دربار کے قریب دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ملک اور انسان دشمن عناصر کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








