پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 596.03 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 596.03 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 35.03 پوائنٹ پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 کروڑ 32 لاکھ 35 …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 596.03 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 35.03 پوائنٹ پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 کروڑ 32 لاکھ 35 ہزار 730 حصص کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 4.559 بلین روپے تھی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 38 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 281 کمپنیوںکے حصص میں کمی جبکہ 9 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ کے الیکٹرک، سوئی ناردرن اور میفل لیف کے حصص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جن کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ان میں رفحان اور فلپس مورس شامل ہیں۔

Leave a Reply