واشنگٹن۔ 11مئی(اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقی ماندہ چینی درآمدات پر بھی محصولات میں اضافے کا حکم دے دیا ہے، ان کے اس عمل سے عالمی اقتصادی شرح نمو اور مالیاتی مارکیٹ کے استحکام کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔امریکا کے نمائندہ برائے تجارت رابرٹ لٹرز نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقی ماندہ چینی درآمدات پر بھی محصول عائد …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا باقی ماندہ چینی درآمدات پر بھی محصولات میں اضافے کا حکم

مزید خبریں
واشنگٹن۔ 11مئی(اے پی پی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقی ماندہ چینی درآمدات پر بھی محصولات میں اضافے کا حکم دے دیا ہے، ان کے اس عمل سے عالمی اقتصادی شرح نمو اور مالیاتی مارکیٹ کے استحکام کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔امریکا کے نمائندہ برائے تجارت رابرٹ لٹرز نے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باقی ماندہ چینی درآمدات پر بھی محصول عائد کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا ہے، ان درآمدات کا حجم تقریباً 300 ارب ڈالر ہوگا۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ حکم 200 ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر سزا کے طور پر ٹیکس10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کے محض 24 گھنٹے بعد جاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے تفصیلات پیر کو جاری کی جائیں گی۔








