اسلام آباد۔11 مئی(اے پی پی)وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت محصولات ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے 722.7 ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران ریونیوڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 1470.2 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے مطابق اینٹی گریٹیڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کیلئے مختص 840 ملین روپے …
وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت محصولات ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے 722.7 ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11 مئی(اے پی پی)وفاقی حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی) کے تحت محصولات ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے 722.7 ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران ریونیوڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 1470.2 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات کے مطابق اینٹی گریٹیڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کیلئے مختص 840 ملین روپے میں سے 290 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں ، اینٹی گریٹیڈ ٹرانزٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کیلئے مختص 840 ملین روپے میں سے 550 ملین روپے غیرملکی گرانٹ کے بھی شامل ہیں۔ان لینڈ ریونیو دفاتر کے قیام کیلئے 160 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے، اسلام آباد میں علاقائی ٹیکس آفس کے قیام کیلئے مختص 80 ملین روپے میں سے 40 ملین روپے ،گوادر میں ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ کی تعمیر کیلئے مختص 50 ملین روپے میں سے 30 ملین روپے اورگلگت میں سی پیک کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کے ضمن میں 17.1 ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔








