موجودہ صورتحال میں مستحکم اور محفوظ سیاست کی ضرورت ہے‘ ملک جلد معاشی بحران سے نکل آئے گا‘ حکومت پانچ سال پورے کریگی‘ ، ایم ایل ون کے معاہدے سے ریلوے کی تاریخ بدل جائے گی،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

لاہور۔12 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں مستحکم اور محفوظ سیاست کی ضرورت ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کا حکمرانی میں کنٹرول بڑھتا جارہا ہے‘ آنے والے دنوں میں یہ مزید مضبوط ہوتا جائیگا‘ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی ‘ آئندہ مشکل وقت مسلم لیگ (ن) کیلئے آسکتا ہے‘ ملک میں صدارتی نظام کے کوئی حالات …

لاہور۔12 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان میں مستحکم اور محفوظ سیاست کی ضرورت ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کا حکمرانی میں کنٹرول بڑھتا جارہا ہے‘ آنے والے دنوں میں یہ مزید مضبوط ہوتا جائیگا‘ موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی ‘ آئندہ مشکل وقت مسلم لیگ (ن) کیلئے آسکتا ہے‘ ملک میں صدارتی نظام کے کوئی حالات نہیں اور ایسی باتیں ملک کو توڑنے کے مترادف ہیں‘ ہمیں پارلیمانی نظام کو ہی آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ مضبوط کرنا چاہئے‘ وہ اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے کرپٹ سیاستدان بھی اس کوشش میں ہیں کہ انہیں این آر او مل جائے‘ اپوزیشن کی ایک بھی ڈیمانڈ ایسی نہیں جو قومی ایشوز کے حوالے سے ہو ،ان کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ باہر جانے دو‘ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے ہی جو اس ملک سے گئے وہ واپس نہیں آئے‘ اب وہ لوگ کدھر گئے جو کہتے تھے کہ ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو عوام کا ہاتھ اور میرا گریبان ہو گا، اب تو ان کی لوٹ مار کے شواہد بھی سامنے آرہے ہیں‘ بار بار یہ کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف نواز شریف سے بھی 10 ہاتھ آگے ہیں جس کا آنے والے دنوں میں پتہ بھی چل جائیگا اور عوام دیکھے گی کہ یہ لوگ برصغیر پاک و ہند کے سب سے بڑے ڈکیت ہی انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بلاول بھٹو کو حساس ترین ایشوز پر استعمال کر رہے ہیں‘ تاریخ کا وہ پہلا واقعہ تھا جب محترمہ بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ ان کی ملازمہ کے پرس سے نکلا‘ وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز‘ شہباز سمیت کوئی بھی جیل نہیں کاٹ سکتا تاہم آصف علی زرداری صرف جیل کاٹ سکتے ہیں ،باقی ڈرے ہوئے لوگ ہیں‘ وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف علی زرداری کی خواہش بھی ہے کہ انہیں شہباز شریف جیسا فارمولہ ملے لیکن مجھے یقین ہے کہ عمران خان نواز‘ شہبازاور زرداری کے ساتھ این آر او نہیں کرینگے‘ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پیپلز پارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں، ‘ اپوزیشن کوئی ایک بات بتائے کہ گزشتہ سات ماہ میں حکومت سے کوئی غلط کام ہوا ہو‘ نواز شریف اورآصف علی زرداری نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے‘ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس سے نہیں بچ سکتے‘ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ساری زندگی سیاستدانوں کو استعمال کیا اور اب سیاستدان ان کو استعمال کر رہے ہیں تاہم وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے بہت بڑے کاریگر ہیں‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا نعرہ لگانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ 20 سال بعد راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال کا افتتاح کروانے میں کامیا ب ہوا کیونکہ اس شہر میں ہسپتال میں ایک ایک بیڈ پر تین تین مائیں لیٹی ہوتی تھیں‘ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے معاہدے سے ریلوے کی تاریخ بدل جائے گی جس سے 1800 کلومیٹر طویل نیا ٹریک بنے گا‘ نالہ لئی اور ایم ایل ون دو بڑے کام ہیں جس سے انشاءاللہ سرخرو ہونگے۔

Leave a Reply