پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو کمیٹی کے کنوینر سینیٹر شبلی فراز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ رواں سال جنوری میں گردشی …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو کمیٹی کے کنوینر سینیٹر شبلی فراز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ رواں سال جنوری میں گردشی قرضوں کی مد میں 370 ارب کا اضافہ ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال جون میں گردشی قرضوں کا حجم کم کر کے 313 ارب پر لائیں گے۔ پی ای سی کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں ایک نئی تقسیم کار کمپنی بنائی جارہی ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں ترسیلات کا نقصان سب سے زیادہ ہے۔ پی اے سی نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ جس حد تک ممکن ہو سکے لائن لاسز میں کمی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Reply