تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قبائلی اضلاع کے عوام کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قبائلی اضلاع کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں سیف اﷲ نیازی نے کہا کہ ترمیم کی منظوری خیبر پختونخوا میں قبائلی اضلاع کے انضمام کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی نے قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قبائلی اضلاع کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں سیف اﷲ نیازی نے کہا کہ ترمیم کی منظوری خیبر پختونخوا میں قبائلی اضلاع کے انضمام کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو ماضی میں کٹھن حالات اور سنگین محرومیوں کا سامنا رہا ہے، اس اہم آئینی ترمیم کی منظوری سے قبائلی عوام کا احساسِ محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ آئینی ترمیم سے قبائلی عوام کو درپیش عدم توجہی کا خاتمہ خاتمہ بھی ممکن ہوپائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اہم آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے متفقہ منظوری نہایت حوصلہ افزاء ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی مبارکباد کے ساتھ قبائلی عوام کی خوشحالی کیلئے پوری محنت کرنے کا عزم بھی دہراتے ہیں۔

Leave a Reply