سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ژو لیانگ ہائو سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سرگرم رکن ملک ہے اوراس کے چارٹر کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ اقوامِ عالم کا نمائندہ ادارہ ہے اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے اس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات انہوں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ژو لیانگ ہائو سے بات …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سرگرم رکن ملک ہے اوراس کے چارٹر کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ اقوامِ عالم کا نمائندہ ادارہ ہے اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے اس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بات انہوں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ژو لیانگ ہائو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں یو این ڈی پی کے نمائندے آرتازہ اگناسیو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ایک سر گرم رکن ملک ہے اور اس کے چارٹر کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ اقوامِ عالم کا نمائندہ ادارہ ہے اور دنیا میں امن کے قیام کیلئے اس کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کیلئے تنازعات کا حل ضروری ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت ملک سے دہشت گردی، ناخواندگی، بے روزگاری، غربت کے خاتمہ اور عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔ زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے پاکستان میں زراعت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے اور اس کی پارلیمان میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایس ڈی جیزکے حصول کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے جس میں قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ممبران شامل ہیں۔ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں یو این ڈی پی سمیت اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتا ہے اور اس کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی سنجیدہ کوششیں قابل تعریف ہیں۔ نمائندہ یو این ڈی پی نے اس موقع پر کہا کہ یو این ڈی پی پاکستان میں جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، یو این ڈی پی پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سما جی شعبوں میں کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply