چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سینٹ پیٹر برگ میں منعقد عالمی قانونی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منگل کو روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ میں منعقد ہونے والے عالمی قانونی فورم میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی ہے ، یادرہے کہ 14 سے 18 مئی تک جاری رہنے والے اس اہم ترین فورم میں دنیابھرسے 93 سے زائد ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور قانونی ماہرین شریک ہیں جبکہ فورم …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے منگل کو روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ میں منعقد ہونے والے عالمی قانونی فورم میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کی ہے ، یادرہے کہ 14 سے 18 مئی تک جاری رہنے والے اس اہم ترین فورم میں دنیابھرسے 93 سے زائد ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور قانونی ماہرین شریک ہیں جبکہ فورم کا بنیادی مقصد علاقائی اور عالمی قانونی مسائل کا حل تلاش کرنا ہے، اس دورے کے دوران چیف جسٹس روس کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دنیا کی نظام انصاف سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave a Reply