سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف کی چائنہ روڈ اینڈ بریج کواپریشن کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے قریب ہونے سے رشکئی سپیشل اکنامک زون تزویراتی طورپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہور ہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چائنہ روڈ اینڈ بریج کوآپریشن کے وفد سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے قریب ہونے سے رشکئی سپیشل اکنامک زون تزویراتی طورپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہور ہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چائنہ روڈ اینڈ بریج کوآپریشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر شی ژیائوبو کی قیادت میں چائنہ روڈ اینڈ بریج کوآپریشن کے وفدنے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا ہے جس میں رشکئی سپیشل اکنامک زون کو آپریشنل بنانے کے لیے دی جانیوالی ٹائم لائن کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔بورڈ آف انویسٹمنٹ سے جاری کر دہ بیان کے مطابق میٹنگ کی قیادت چیئرمین بور ڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف نے کی جس میں سیکرٹری بور ڈ آف انویسٹمنٹ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل بور ڈ آف انویسٹمنٹ و دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران بورڈ آ ف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے بتایا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے قریب ہونے سے رشکئی سپیشل اکنامک زون تزویراتی طورپر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اپنی استداد کار بڑھا رہا ہے اور مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں سیکو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مخصوص ڈیسک قائم کیے جارہے ہیں ، سپیشل اکنامک زونز بالخصوص رشکئی سپیشل اکنامک زون پر فوکس کیاجارہا ہے۔میٹنگ کے دوران رشکئی سپیشل اکنامک زون کے لیے مراعاتی پیکیج پر بھی بات چیت کی گئی ۔وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے ماہانہ کی بنیاد پر باقاعدہ ملاقاتوں پر زور دیا اور رشکئی اکنامک زون پر کام تیز کرنے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دی ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چائنہ روڈ اینڈ بریج کواپریشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون دوسرے اکنامک زونز کے لیے رول ماڈل ہے ،انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون صنعتی ترقی میں اہم کردار اداکرے گا۔

Leave a Reply