جنوبی پنجاب صوبہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو بااختیار بنانے کی غرض سے تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقے کے لوگوں کو بااختیار بنانے کی غرض سے تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انشاء اللہ جنوبی پنجاب کے قیام سے جنوبی پنجاب کو لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیا صوبہ نہ صرف مقامی لوگوں کے مفادات کا تحفظ کریگا بلکہ انہیں بااختیار بنانے سے موثر انتظامیہ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply