معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کامسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، ہر وہ کام کریں گے جو ملک وقوم کے مفاد میں ہو گا،اپوزیشن رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، ہر وہ کام کریں گے جو ملک وقوم کے مفاد میں ہو گا،اپوزیشن رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔ منگل کو معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پراپنے ردعمل میں کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایئر بلیو منافع میں اور قومی ایئر لائن خسارے میں کیسے گئی؟ انہوں نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی تو آپ کے آقا نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آپ کرپشن کریں، پکڑے جائیں تو سیاسی انتقام کا رونا روئیں۔ (ن) لیگ ہمیشہ چوری اور سینہ زوری کی زندہ مثال اور کرپشن کی پناہ گاہ رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، ہر وہ کام کریں گے جو ملک وقوم کے مفاد میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ آئی ایم ایف کا پروگرام لیں تو حلال، ہم آپ کی پالیسیوں کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جائیں تو وہ حرام۔

Leave a Reply