اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں …
راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، قلات، مکران ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، لاہور، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران،کوئٹہ، قلات، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدر آباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ڈی جی خان35، قصور 10، خانیوال11، خان پور08، ملتان 06، فیصل آباد، رحیم یار خان05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، بہاولپور (ایئرپورٹ، سٹی 03)، جھنگ، اوکاڑہ 02، مری، کوٹ ادو، حافظ آباد، ساہیوال 01، پارا چنار27، کالام10، میر کحانی 08، دروش 07، پٹن ،کاکول 06، بالاکوٹ، دیر03، مالم جبہ02، کو ٹلی 16، مظفرآباد10، گڑھی دوپٹہ04، راولاکوٹ03، تربت08، پنجگور06، لسبیلہ، کوئٹہ 04، ژوب، بارکھان 03، خضدار 02، سکرنڈ06، دادو، شہید بینظرآباد03، پڈعیدن، لاڑکانہ 01، گوپس، استور اور بونجی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میر پورخاص 42، مٹھی، حیدرآباد اور ٹنڈوجام میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








