اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جوان سالہ صاحبزادے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے قمر زمان کائرہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے جوان سالہ صاحبزادے کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے قمر زمان کائرہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے جوان سال صاحبزادے کی حادثاتی موت پر انہیں دلی صدمہ ہوا ہے وہ دکھ کی اس گھڑی میں کائرہ خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔








