اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاکستان ریلوے نے ٹرین کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں بتائی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد معین وٹو کی زیر صدارت پارلیمنٹ …
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاکستان ریلوے نے ٹرین کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاکستان ریلوے نے ٹرین کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں بتائی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی محمد معین وٹو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کو بریف کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اخراجات پورا کرنے کیلئے اے سی ٹرینوں کے کرائے عید کے بعد بڑھائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر نے پسنیجر ٹرینوں کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے کیونکہ مسافرٹرینوں کا بزنس منافع میں جارہا ہے جبکہ پاکستان ریلوے کو فریٹ بزنس میں مسائل کا سامنا ہے۔ کمیٹی اجلاس میں ایم این اے محمد بشیر خان، شیخ راشد شفیق،چوہدری محمد حامد حمید،امجد علی خان، علی پرویز،خواجہ سعد رفیق،طاہر اقبال،نعمان اسلام شیخ،پیر سید فضل علی شاہ جیلانی،آفتاب جہانگیر،رمیش لال اور عبدالواسع کے علاوہ وزارت ریلوے اور اس کے متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔








