لاہور۔18 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوںکے سارے چور اکھٹے ہو رہے ہیں تحریک چلانے کا شوق بھی پورا کرلیں ان کے ہاتھ کچھ آنے والا نہیں، جبکہ وزیر اعظم عمران خان ان چوروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے وہ گذشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ …
، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔18 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوںکے سارے چور اکھٹے ہو رہے ہیں تحریک چلانے کا شوق بھی پورا کرلیں ان کے ہاتھ کچھ آنے والا نہیں، جبکہ وزیر اعظم عمران خان ان چوروں کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے وہ گذشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز ، نواز اور زرداری کی بے تحاشہ لوٹ مار کی بدولت آج ڈالر اور مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں انہوںنے مزید کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھاکہ شہباز شریف این آر او لے رہے ہیں جبکہ اب آصف علی زرداری بھی اسی طریقے سے این آر او لینے چل نکلے ہیں،بعض چور اتنے سمارٹ ہیں کہ کمال طریقے سے این آر او لے رہے ہیں، عمران خان ان سے این آر او کر لیں تو اگلے ایک گھنٹہ میں ساری اپوزیشن ختم ہو جائے گی انہوںنے کہا کہ عمران خان کے پاس دو ہی راستے تھے کہ یا تو ملک کو ڈیفالٹ ہونے دیتے اور چوروںکو چھوڑ دیتے لیکن انہوں نے دیدہ دلیری سے مشکل صورت حا ل کا سامنا کیا اور مہنگائی کو تسلیم بھی کیا یہ سب کچھ گذشتہ حکومتوں کا کیا دھرا ہے۔انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن کے حمزہ کی گھر بیٹھے ضمانت ہوئی جو سب کے سامنے ہے جبکہ ہماری ماں کا جنازہ تھا اور ہم سات سال سے جیل میں تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فرنٹ فٹ پر کھیل رہا ہے،وہ نواز، زرداری اور حمزہ کی بھل صفائی کررہے ہیں۔ جیل میں نواز شریف کو سہولیا ت کے حوالے سے استفسار کرنے پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جیل میں نوزشریف کو ایک اے سی دے دیا ہے چا ہے انہیں دو اے سی دے دیں کوئی فرق نہیںپڑتا ، اب تو انکی ا ولادیں بھی کام نہیں آرہیں ۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو سے اب صلح ہوچکی ہے ، میں انکے متعلق کچھ نہیں کہوں گا ۔ انہوں نے سکھر میں ہونے والے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ بدھ کو سکھر ریلوے اسٹیشن دیکھنے جائوں گاکے سی آر کے معاملات کا جائزہ بھی لوں گاعید پر پانچ اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے۔ انہوں نے مضی میں ریلوے کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن پر واش روم بھی نہیں تھے۔ پسنجرز میں ساٹھ لاکھ کا اضافہ ہوا جس سے پانچ ارب کمائے۔ پندرہ جون کووزیراعظم عمران خان سرسید ایکسپریس کا افتتاح لاہور سے کریں گے حکومت کرپشن سے پاک ہے اس لئے غیرملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے انہوں نے بتایاکہ ریل کار میں ہائی ٹی کا ٹینڈر دے دیا ہے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ایک ہزار اسٹالز لگائے جائیں گے جس میں ریلوے ملازمین کی بیوائوں کو کوٹہ دیا جائے گا، ریل کوپ میں اصلاحات کر رہے ہیں ،ٹریک کی صفائی کا ٹھیکہ نجی شعبے کو دیں گے، پندرہ دنوں میں جتنی تجاوزات ختم ہو سکتی ہیں کریںگے لیکن مکمل تجاوزات ہٹانے کے لئے ایک ماہ کا عرصہ چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ ٹرینوں میں ہائی ٹی ساٹھ روپے تک ملے گی اس حوالے سے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گریڈ اکیس اور بائیس والوں کی جگہ اٹھارہ اور انیس والے افسروں کو چارج دے رہا ہوںبڑے افسروں سے مایوس ہو چکا ہوں وہ کام نہیں کرتے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ستر سال سے سندھ کو ایک ٹرین نہیں ملی ۔ بعض ٹرینوں کے خسارے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ میں نے وہاں لطیف بھٹائی ٹرین چلائی اور غریبوں کے لئے اسے چلاتا رہوں گا۔ ریلوے کی بحالی ملک کی خوشحالی ہے ریلوے کے پراجیکٹ سی پیک میں جا رہے ہیں اس لئے اس کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ریلوے کو مجموعی طور پر پانچ ارب کا منافع ہوا۔








