اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو کویت پہنچ گئے۔کویت ہوائی اڈے پر کویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیاءامور صالم الحمدان،پاکستان میں کویت کے سفیر نثار مطہری،کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پر تپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ اس دو روزہ دورہ کے …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو کویت پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو کویت پہنچ گئے۔کویت ہوائی اڈے پر کویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیاءامور صالم الحمدان،پاکستان میں کویت کے سفیر نثار مطہری،کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پر تپاک استقبال کیا۔وزیر خارجہ اس دو روزہ دورہ کے دوران اپنے کویتی ہم منصب اور امیر کویت سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔وزیر خارجہ کویتی قیادت کے ساتھ ویزوں کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے۔وزیر خارجہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور ان سے خطاب بھی کریں گے اور موثر کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔








