اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مٹھی بھر ڈاکٹر مہم چلا رہے ہیں،ہم نہ بلیک میل ہونگے نہ کسی کے دباﺅ میں آئیں گے۔سرکاری ہسپتالوں کی نج کاری نہیں کی جارہی۔شوکت خانم ہسپتال میں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ہفتہ کو شوکت خانم کینسرہسپتال پشاورکیلئے فنڈریزنگ کی …
وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم کینسرہسپتال پشاورکیلئے فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔مٹھی بھر ڈاکٹر مہم چلا رہے ہیں،ہم نہ بلیک میل ہونگے نہ کسی کے دباﺅ میں آئیں گے۔سرکاری ہسپتالوں کی نج کاری نہیں کی جارہی۔شوکت خانم ہسپتال میں 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہو رہا ہے۔ہفتہ کو شوکت خانم کینسرہسپتال پشاورکیلئے فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں75فیصد مریضوں کا مفت علاج کیاجاتا ہے ،یہ دنیا میں واحد پرائیویٹ ہسپتال ہے جو اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کامفت علاج کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ تیس سال قبل جب میں اس سفر پر نکلا تو سب کہتے تھے کہ ایسا ممکن نہیں اور ہسپتال بن گیا تو پھر کہتے تھے کہ چلے گا نہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال خطے کا جدید ترین کینسر کا واحد معیاری ہسپتال ہے جہاں افغانستان سے بھی مریض آتے ہیں اور اب یہاں بہت جلد ریڈیشن اور سرجری کی سہولتوں کا بھی آغاز ہو گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو شوکت خانم کے معیار کے مطابق بنائیں گے۔انہوں نے کہ ہماری صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں جو اصلاحات لا رہی ہے اس کے خلاف تھوڑے سے ڈاکٹر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتر نہیں ہیں اس لئے ہم اصلاحات لا رہے ہیں ،ہم ہسپتالوں کی نج کاری نہیں کرنا چاہتے صرف منیجمنٹ ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ ہم نج کاری کرنا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم نے وزیر اعلی محمود خان کو ڈاکٹروں سے مذاکرات کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ڈاکٹر جو مرضی کرلیں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ ہم نہ بلیک میل ہونگے نہ کسی کے دباﺅ میں آئیں گے۔








