راولپنڈی ۔ 18مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن کے عمل کی کامیابی کیلئے کوشاںہے، خطے میں مثبت کردار کیساتھ ساتھ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں جن سے پاکستان ماضی میں گزرا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 18مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن کے عمل کی کامیابی کیلئے کوشاںہے، خطے میں مثبت کردار کیساتھ ساتھ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ۔پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں جن سے پاکستان ماضی میں گزرا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو سرحد پر باڑ لگانے اور سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں اور عارضہ طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں یکم مئی کو سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے تھے۔آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے علاقے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان باڑ لگا کر نئے قلعے اور چوکیاں تعمیر کرکے اور فرنٹیئر کور کے فوجیوں کی تعداد میںا ضافے کے ذریعے اپنے سرحدی انتظامات کو مزید مضبوط اور موثر بنا رہا ہے۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم مشرقی سرحد پر چوکسی اور تیاری کی مطلوبہ حالت کو برقرار رکھیں گے۔بری فوج کے سربراہ نے فوجیوں کے بلند حوصلوں اور علاقے میں استحکام لانے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔








