وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کویت میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ

اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو کویت میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ سفارت خانے میں تعینات تمام افسران سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے وزیر خارجہ کو سفارت خانے کی تاریخ اور کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر …

اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو کویت میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ سفارت خانے میں تعینات تمام افسران سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے وزیر خارجہ کو سفارت خانے کی تاریخ اور کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے قونصلر سیکشن کا بھی دورہ کیا اور بہترین انتظامات پر افسران کو شاباش دی۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کا حل آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ یہ تارکینِ وطن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔بعد ازاں وزیر خارجہ نے تاثرات کی کتاب میں آپنے تاثرات قلمبند کیے۔

مزید خبریں

Leave a Reply