اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں وزیر اعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی ضلعی انتظامیہ نے صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے تقسیم کا عمل دو ماہ میں مکمل کیاجائے گا۔ قبائلی عوام کو ہدایت …
خیبر پختون خوا کے قبائلی ضلع کرم میں وزیر اعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں وزیر اعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی ضلعی انتظامیہ نے صحت انصاف کارڈز کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے تقسیم کا عمل دو ماہ میں مکمل کیاجائے گا۔ قبائلی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں سے صحت انصاف کارڈ وصول کریں۔ ضلع کرم کے چھ لاکھ سے زائد افراد کو وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام سے فائدہ ہوگا اور وہ صوبے کے 80 سے زائد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں ۔








