اسلام آباد ۔ 19مئی(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے دی جانے والی افطاری پارٹی اور اس میں اپوزیش کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے اتوار کو اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لائحہ عمل پر غور …
ملکی اور عوامی مفادات کے لیے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19مئی(اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے دی جانے والی افطاری پارٹی اور اس میں اپوزیش کی شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے اتوار کو اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج اکھٹے ہونے والوں کو نہ پاکستان کے عوام کا کوئی دکھ ہے اور نہ ہی درد ، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بہروپیے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کے لیے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، ملکی اور عوامی مفادات کے لیے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔








