اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی)سعودی عرب سے پاکستان کے لئے 16ہزار اضافی حج کوٹہ پر دوسری قرعہ اندازی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے اتوار کو ''اے پی پی'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا …
سعودی عرب سے پاکستان کے لئے 16ہزار اضافی حج کوٹہ پر دوسری قرعہ اندازی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی)سعودی عرب سے پاکستان کے لئے 16ہزار اضافی حج کوٹہ پر دوسری قرعہ اندازی وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے اتوار کو ”اے پی پی” سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قرعہ اندازی کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے 16ہزار اضافی کوٹہ کا نوٹیفیکشن پہلے ہی وزارت کو موصول ہوچکا ہے جو پہلے سے طے شدہ فارمولے کے تحت کوٹہ کا 60فیصد سرکاری حج سکیم جبکہ40فیصدپرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مجموعی طور پر 2لاکھ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔








