اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لالہ موسی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمرالزمان کائرہ کی رہائشگاہ پر ان کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ سپیکر نے کائرہ فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد ایک قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اولاد کا غم برداشت …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قمرالزمان کائرہ کی رہائشگاہ آمد، جواں سال بیٹے کی وفات پرتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لالہ موسی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمرالزمان کائرہ کی رہائشگاہ پر ان کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا۔ سپیکر نے کائرہ فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اولاد ایک قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اولاد کا غم برداشت کرنا انسان کے لیے بڑے امتحان ہوتا ہے۔ اللہ پاک آپ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے، سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








