بیجنگ ۔ 20 مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے ہے کہا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والی ایشیا ئی تہذیبوں کے مکالمہ کی کانفرنس ان تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں معاونت کی ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے کہا کہ کانفرنس مختلف ممالک، مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان تبادلے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔انہوں نے …
ایشیا ئی تہذیبوں کے مکالمہ کی کانفرنس نے ان تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں معاونت کی ہے، چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد کا بیان

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 20 مئی (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے ہے کہا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والی ایشیا ئی تہذیبوں کے مکالمہ کی کانفرنس ان تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ میں معاونت کی ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق انہوں نے کہا کہ کانفرنس مختلف ممالک، مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان تبادلے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گندھارار نمائش کی صورت میں اس کانفرنس میں بھر پور شرکت کی ہے۔ پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن نے بھی اپنی فلموں کے ساتھ ایشیائی فلم اور ٹیلی ویژن ہفتہ میں حصہ لیا ہے۔چین پاکستان تعلقات کے بارے میں مسعود خالد نے کہا کہ گندھارا ثقافت نے تاریخی لحاظ سے چینی بدھ مت کی ثقافت کے فروغ کو متاثر کیا، جغرافیایی لحاظ سے پاکستان اور چین پہاڑوں ،دریاؤں اور میدانوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور سیاحت کی ترقی اور وفود کے تبادلوں میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً 28 ہزار پاکستانی طالب علم چین میں چینی زبان اور چینی ثقافت سیکھ رہے ہیں، اسی طرح اس وقت تقریباً 17ہزار چینی شہری پاکستان میں مختلف شعبوں میںسرگرم ہیں اور ایسے عوامل پاک چین تعلقات کے فروغ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔








