اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر آف اکانومی للیہ ایوانوا نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستانی سٹرس فروٹ، آم، چاول اور …
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد سے بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر آف اکانومی للیہ ایوانوا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد سے بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر آف اکانومی للیہ ایوانوا نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمر رسول اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ پاکستانی سٹرس فروٹ، آم، چاول اور کاٹن سمیت سرجیکل آلات اور ہینڈی کرافٹس سمیت دیگر ملکی مصنوعات کی برآمدات کی بلغاریہ کی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان کے انجینئرنگ اور آٹو موبائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، موجودہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ ملاقات کے دوران باہمی تجارت سمیت دونوں ممالک کے مابین زرعی شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر آف اکانومی للیہ ایوانوا نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس حوالہ سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بلغاریہ میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔








