وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) چین نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 1500 سکولوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی نائب سفیر نے پاکستان کے 15 سو سکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) چین نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 1500 سکولوںمیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے چینی نائب سفیر اور چینی اکیڈمک سائنس کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی نائب سفیر نے پاکستان کے 15 سو سکولز میں صاف پانی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چین پاکستان کی لیبارٹریز کو عالمی معیار کے مطابق قائم کرنے میں مدد کرے۔ چینی وفد نے کہا کہ چین پاکستان کی میڈیا یونیورسٹی کو آئی ٹی میں تعاون فراہم کرے گا۔ چینی نائب سفیر نے پاکستانی شہریوں کو تربیتی پروگرامز کےلیے چین بھیجنے پر زور دیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply