اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر اکانومی للیہ ایوانوا نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر نے کہا کہ ہم پاکستان سے کاٹن، چاول اور دیگر اشیاءزرعی درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ پاکستان لائیو سٹاک کے شعبہ میں بلغاریہ کے …
وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر اکانومی للیہ ایوانوا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر اکانومی للیہ ایوانوا نے ملاقات کی۔ پیر کو ہونے والی ملاقات کے دوران بلغاریہ کی ڈپٹی منسٹر نے کہا کہ ہم پاکستان سے کاٹن، چاول اور دیگر اشیاءزرعی درآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ پاکستان لائیو سٹاک کے شعبہ میں بلغاریہ کے ساتھ مل کر کام کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کرکے اس شعبہ کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ آئی جی سی میں طے پائے جانے والے ممکنہ تعاون کے شعبوں میں دونوں ممالک مستعدی سے اپنا کردار ادا کریں گے۔








