وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت دنیا بھر کے بدھ مذہب کے ماننے والوں کو راغب کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بدھ مت مذہبی مقامات کو ڈویلپ کررہی ہے۔ یہ بات چیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی و چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن زلفی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت دنیا بھر کے بدھ مذہب کے ماننے والوں کو راغب کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بدھ مت مذہبی مقامات کو ڈویلپ کررہی ہے۔ یہ بات چیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقامات کو ڈویلپ کرنے کا مقصد پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے جس کے لیے پاکستان کے اندر بدھ مت کے تاریخی ورثوں کو دریافت کر کے اسے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ مت ٹریل خیبر پختونخوا کے علاقوں صوابی اور سوات سے شروع ہوتی ہے جو ٹیکسلا تک جاتی ہے یہ علاقے بدھ مت مذہب کے تاریخی مقامات کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں سکھ ازم اور ہندو ازم کے مقدس مقامات پھیلے ہوئے ہیں اور ہم ان علاقوں تک آسان رسائی و دیگر سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاح مذہبی مقامات کی سیر کے لیے آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے خیبر پختونخوا میں بدھ ازم کے مقدس مقامات کو ایکسپلور کرنا شروع کر رہے ہیں اور اس کے بعد پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی جانب بڑھیں گے کیونکہ وہاں کئی جگہوں پر بدھ ازم کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ زلفی بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ جی ڈی پی کا 10 فیصد ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں سیاحت کے شعبہ کا حصہ جی ڈی پی کا کل 2.9 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق پی ٹی ڈی سی مذہبی سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے سیاحت کے شعبے کو جی ڈی پی کے 10 فیصد تک لائے گی جس سے قومی خزانے میں 20 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply