اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں متعین جاپان کے سفیرکونی نوری مٹسودہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازاں پاکستان میں متعین فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے بھی وفاقی وزیرشیریں مزاری سے ملاقات کی …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے جاپان اور فرانس کے سفیروں کی الگ الگ ملاقات ،انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں متعین جاپان کے سفیرکونی نوری مٹسودہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد ازاں پاکستان میں متعین فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے بھی وفاقی وزیرشیریں مزاری سے ملاقات کی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرشیریں مزاری نے دونوں سفیروں کو موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔








