قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کا وفاقی وزیر انسداد منشیات علی محمد خان مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وفاقی وزیر برائے انسدادمنشیات علی محمد خان مہر کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے علی محمد خان مہر کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان مہر نے بطور وفاقی وزیر ہمیشہ اپنے قومی مفادات کو …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وفاقی وزیر برائے انسدادمنشیات علی محمد خان مہر کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے علی محمد خان مہر کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ علی محمد خان مہر نے بطور وفاقی وزیر ہمیشہ اپنے قومی مفادات کو سامنے رکھا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا۔

مزید خبریں

Leave a Reply