وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں …

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو بات تو جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے ملک کو لوٹا، اب اپنی آئندہ نسل کو قوم پر مسلط کرجائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply