اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسداد منشیات اور سابق وزیراعلی سندھ علی محمد خان مہر گھوٹکی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔علی محمد خان مہر کی عمر 52 برس تھی ،مرحوم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سیاسی گھرانے سے تعلق …
وفاقی وزیر انسداد منشیات اور سابق وزیراعلی سندھ علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ خانگڑہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر انسداد منشیات اور سابق وزیراعلی سندھ علی محمد خان مہر گھوٹکی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔علی محمد خان مہر کی عمر 52 برس تھی ،مرحوم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے سردار علی محمد خان مہر 2002ء سے 2007ء تک سندھ اسمبلی کے رکن رہے، وہ 2002ء سے 2004ء تک سندھ کے وزیراعلیٰ رہے۔ علی محمد خان مہر 2008ء اور 2018ء میں رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔ وہ 12 جنوری 1967ء میں پیدا ہوئے ان کی عمر 52 سال تھی۔ سردار علی محمد خان مہر کی نماز جنازہ خانگڑہ میں ان کے آبائی علاقے میں ادا کی جائے گی۔








